یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
![]() |
| Yousuf Raza Gilani's nomination papers accepted |
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن
آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی
کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے۔
الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال
نے آج صبح فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر
اعتراض مسترد کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کے لیے پی ڈی ایم
کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر
لیا تھا، جو آج صبح سنا دیا گیا۔


0 Comments