خوشاب (مانیٹرنگ ڈیسک) -پنجاب کے شہر خوشاب کے نزدیک ٹریفک کا ایک انتہائی المناک حادثہ پیش آیا ہے
جس کےنتیجےمیں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دس شدید زخمی بھی ہو گئے۔زخمیوں اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے، ریسکیو ذرائع کاکہناہےکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ادھر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دھندکےباعث 14گاڑیاں آپس میں ٹکرانےسے12افرادزخمی ہوگئےادھر لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں بھی دھند کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔


0 Comments